بھارتی کامیڈین سنیل گروور کی دل کی سرجری

 بھارتی کامیڈین سنیل گروور کی دل کی سرجری
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: دی کپل شرما شو سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے کامیڈین سنیل گروور کی دل کی سر جری کر دی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کی شریانوں میں بندشوں کے باوجود سنیل گروور نے ویب سیریز کی شوٹنگ میں حصہ لیا اور شوٹ مکمل ہونے کے بعد سرجری کیلئے اسپتال گئے۔ سنیل گروورتاحال ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیل گروور کی دل کی سرجری کی خبر ایک مشہور فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے بعد مداحوں نے اداکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا شروع کر دی۔

واضح رہے کہ سنیل دی کپل شرما شو میں گتھی اور ڈاکٹر مشور گلاٹی کا کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں