اب بنے گا نادرا کا قومی شناختی کارڈ ڈیجیٹل والٹ،کیا خوبیاں ہونگی ؟

Pakistan ID Card, NID Card, digital identity wallet

لاہور:ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے قومی شناختی کارڈ کو ڈیجیٹل والٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا،نادرا نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے حکومتی پروگرام کے تحت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والٹس بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

نادرا کے سربراہ طارق ملک کے مطابق ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر میں اس ایپ کی اپ ڈیٹ شہریوں کے لیے دستیاب ہوگی،انہوں نے بتایا کہ حکومتی وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے، ہم نے قومی شناختی کارڈ کے درخواست دہندگان کو ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے  ڈیجیٹل آئی ڈی کے کلیدی تعمیراتی بلاک کے طور پر پاک شناخت موبائل ایپ لانچ کی ہے۔

طارق ملک کے مطابق یہ ایپ نادرا کے دفتر یا سفارت خانے کا دورہ کیے بغیر بائیو میٹرک فنگر پرنٹس، چہرے کی شناخت اور اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے کسی شخص کے شناختی کارڈ پر کارروائی کے لیے درکار دستاویزات کو اسکین کرنے میں مدد کرتی ہے۔