پی ایس ایل سیون میں لا ہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29رنز سے شکست دیدی

07:09 PM, 2 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی :پی ایس ایل سیون  میں لا ہور قلندرز نے پشاور زلمی کو  29رنز سے شکست  دے دی ،پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 170رنز ہی بنا سکی ۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جبکہ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی۔ 

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کے لیے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیلی، سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ 

لاہور قلندر کی طرف سے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 19 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کئے ،جبکہ زمان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فوکس کروفٹ، ڈیوڈ ویزا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔ 

پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، آرش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد شامل تھے۔ 

مزیدخبریں