بیٹی اور کنیزوں نے چھ مہینوں سے ماحول بنایا ہوا ہے نواز شریف واپس آ رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

06:12 PM, 2 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز اور ان کی کنیزیں چھ ماہ سے نواز شریف کی واپسی کی گردان کر رہی تھیں اور تاثر دیا جا رہا تھا کہ نیلسن منڈیلا آ رہا ہے جبکہ ہم صرف بڑھکیں نہیں مارتے بلکہ ہیلتھ کارڈ کی خدمت مدتوں یاد رکھی جائے گی۔

وزیر جیل پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیٹی اور کنیزوں نے چھ مہینوں سے ماحول بنایا تھا کہ نواز شریف ملک آ رہے ہیں لیکن جتنے پھرتی سے نواز شریف جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھے اتنی پھرتی سے تو گلہری بھی درخت پر نہیں چڑھتی جبکہ منڈیلا کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ بار کو استعمال کیا گیا اور تمام اخبارات میں شائع ہوا ان کو نئی بیماری ٹاٹا شابو ہو جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا بلاول کہہ رہے ہیں کہ مارچ توکریں گے لیکن کامیابی کی کوئی گارنٹی نہیں اور بلاول کو سمجھ آ گئی ہے کہ ان کے تلوں میں تیل نہیں اور وفاق میں 15 سے 20 ایم این ایز، پنجاب سے 25 ایم پی ایز ہمارے ساتھ چل رہے ہیں اور بلاول ڈیفیکٹو شرلی ہیں جو نہیں چلنی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے پچھلی دفعہ 2 ارب کی دیہاڑی لگائی تھی اور اس بار بھی مریم صفدرسے دیہاڑی لگائیں گے جبکہ نوازشریف کی بیماری شائد جنوبی افریقہ کے بندروں کو ہوتی ہے اور پتہ نہیں یہ کونسی بیماری ہے جس کے بارے سن کرحیران ہوں۔

مزیدخبریں