جدہ :سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے قومی پرچم اورقومی ترانے میں تبدیلی کی ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی۔
عرب میڈیا کے مطابق 50 سال قبل بنائے گئے پرچم سسٹم میں تبدیلی کا مقصد سعودی عرب میں حالیہ تبدیلیوں کی عکاسی کرنا ہے، تبدیلیاں پرچم اور قومی ترانے کے نظام میں ترامیم کے حق میں ہیں لیکن اس کے مندرجات سے نہیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلیاں پرچم کی اہمیت کی آگاہی پھیلانے اور پرچم کو بے حرمتی یا نظرانداز ہونے سے بچانے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں ۔ کچھ روز قبل سعودی پرچم کو کچرا کنڈی میں جمع کرنے پر چار بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔