بریڈ ہوگ نے ملتان سلطانز کو پی ایس ایل جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

05:31 PM, 2 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق آسٹریلین سپنر بریڈ ہوگ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کو رواں سال کا ایونٹ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کی بہترین ٹیم ثابت ہوئی ہے جس نے اپنے تمام 4 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 
کپتان محمد رضوان کی انفرادی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے جنہوں نے 2 نصف سنچریاں بنائیں جبکہ شان مسعود ٹیم ڈیوڈ سمیت دیگر کھلاڑی بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 
بریڈ ہوگ نے ملتان سلطانز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں ابھی تک صرف 8 میچز ہوئے ہیں اور ملتان سلطانز ایسی ٹیم بن کر ابھری ہے جسے ہرانا بہت مشکل ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور باﺅلنگ لائن میں بھی بہترین ورائٹی موجود ہے اور یہ ٹیم رواں سال ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ 

مزیدخبریں