لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل سیزن 7 کی ٹیم کراچی کنگز میں بھی بطور کپتان شامل ہیں،ان کی ٹیم کراچی کنگز کیلئے تو پی ایس ایل کا ساتواں سیزن اب تک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا تاہم بابر اعظم اپنی کارکردگی، مسلسل نئے ریکارڈ اپنے نام کرنے یا کسی اور وجہ کی بنا پر ضرور خبروں میں رہتے ہیں۔ اس بار انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے خبروں کا رخ بابر اعظم کی طرف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں بیٹھے نوجوان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بابر اعظم کا ہمشکل سامنے آگیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان فرش پر بیٹھا بریانی کھا رہا ہے جس کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ہم شکل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ویڈیو میں موجود دیگر افرا د بھی نوجوان کو بابر اعظم ہی پکار رہے ہیں ۔
اگر بابر اعظم یہاں بریانی کے مزے اڑا رہا ہے تو وہ کون ہے جس کی قیادت میں کراچی کنگز تینوں میچوں ہار چکی ہے#BabarAzam ,#karachikings,#lookalike,#barayni,#PSL2022 ,#cokestudio14 pic.twitter.com/PTF3RGkYE7
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) January 31, 2022
ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد ٹھل سے تعلق رکھنے والے نوجوان اویس پہنیار کے گھر کے باہر شائقین کرکٹ کا تانتا بندھ گیا ہے۔