دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ باﺅلرز میں شاداب خان نوویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر اجارہ داری برقرار ہے جبکہ محمد رضوان دوسرے، ایڈن مارکرم تیسرے، لوکیش راہول چوتھے، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، ریسی وینڈرڈوسن آٹھویں، مارٹن گپٹل نوویں اور ویرات کوہلی 10 ویں نمبر پر ہیں۔
باؤلرز میں سری لنکا کے وانیندو ہسارانگا پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تبریز شمسی دوسرے، عادل راشد تیسرے، ایڈم زامپا چوتھے، راشد خان پانچویں، جوش ہیزل ووڈ چھٹے، مجیب الرحمان ساتویں، اینرچ نورجے آٹھویں، شاداب خان نوویں اور ٹم ساؤتھی 10 ویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے، معین علی تیسرے، گلین میکس ویل چوتھے، وانیندو ہسارانگا پانچویں، لائم لیونگ سٹون چھٹے، ذیشان مقصود ساتویں، جے جے سمٹ آٹھویں، ایڈن مارکرم نوویں اور مچل مارش 10 ویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
02:06 PM, 2 Feb, 2022