اداکارہ زینب قیوم نے بولڈ فیشن سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی

12:41 PM, 2 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: نامور  اداکارہ، میزبان اور سابق ماڈل زینب قیوم  نے  بولڈ لباس پہننے اور  اپنے فیشن  کے انتخاب میں تبدیلی کے حوالے سے کھل کر اظہار کر دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ زینب قیوم نے کہا کہ جب ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو  اپنے بولڈ فیشن کے انتخاب کو پیچھے چھوڑنا پڑا۔انہوں نے  وضاحت کی کہ ایکٹنگ سیٹ کی چمک اور ماحول ریمپ سے بالکل مختلف ہے۔ زینب کے مطابق ماڈلز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور اپنا نام اور مقام بنانے کے لیے انہیں اداکاری میں قدم رکھنا پڑا۔

زینب  قیوم نے کہا کہ  بولڈ فیشن کی وجہ سے انہیں مخصوص کردار وں میں ہی کام کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے اپنے فیشن کے انتخاب  میں تبدیلی کی ۔

مزیدخبریں