لاہور: نامور اداکارہ، میزبان اور سابق ماڈل زینب قیوم نے بولڈ لباس پہننے اور اپنے فیشن کے انتخاب میں تبدیلی کے حوالے سے کھل کر اظہار کر دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ زینب قیوم نے کہا کہ جب ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو اپنے بولڈ فیشن کے انتخاب کو پیچھے چھوڑنا پڑا۔انہوں نے وضاحت کی کہ ایکٹنگ سیٹ کی چمک اور ماحول ریمپ سے بالکل مختلف ہے۔ زینب کے مطابق ماڈلز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور اپنا نام اور مقام بنانے کے لیے انہیں اداکاری میں قدم رکھنا پڑا۔
View this post on Instagram
زینب قیوم نے کہا کہ بولڈ فیشن کی وجہ سے انہیں مخصوص کردار وں میں ہی کام کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے اپنے فیشن کے انتخاب میں تبدیلی کی ۔