حلیم عادل شیخ کاسندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے کا دعویٰ

حلیم عادل شیخ کاسندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے کا دعویٰ

کراچی: حلیم عادل شیخ نے سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے کا دعویٰ  کر دیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ  نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بلدیاتی ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت  اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہر چیز پر قبضہ کئے بیٹھی ہے، پیپلزپارٹی  ہمیں دبانا چاہتی ہے،حلیم عادل شیخ نے 2023کے انتخابات کےبعد سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

مصنف کے بارے میں