اسلام آباد: ائیر پورٹ سیکورٹی فورسز (اے ایس ایف) حکام نے وفاقی دارالحکومت کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دوحہ جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شک ہونے پر اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کو روک کر مٹھائی کے ڈبے میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی۔
بعد ازاں ملزم نے منشیات سے بھرے کیپسول نگلنے کا اعتراف کر لیا ، جس کو وہ دوحہ قطر سمگل کرنا چاہتا تھا۔
اے ایس ایف نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا۔ منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کرنے کے لیے اسمگلر کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دریں اثنا اے ایک الگ کارروائی میں این ایف اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر ہائی وے پر گاڑی کو روک کر کار میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
پولیس نے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔