عتیق الرحمان اپنی دلہن کولےجائے, میرا کی والدہ نےعدالتی فیصلہ قبول کر لیا

09:35 AM, 2 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: عدالتی فیصلے کے بعد میرا کی والدہ بیٹی کی عتیق الرحمان کیساتھ رخصتی پر تیار ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  عدالتی فیصلہ آنے کے بعد میرا کی والدہ شفقت زہرا کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرا کے نکاح سے متعلق جو فیصلہ کیا ہے اس کا احترام ہے اور فیصلے کو قبول کرتی ہوں،عتیق الرحمن شریعت کے مطابق نان و نفقہ ادا کر کے اپنی دلہن  کو اپنے گھر لے جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کی صلح میں بھی  اپنا کردار ادا کرونگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کی ایک سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا ۔

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی جس میں میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ  عتیق الرحمان میرے شوہر نہیں ہیں بلکہ بدنام کرنے کیلئے جعلی نکاح نامہ بنوایا ہے۔

لاہور کی ایک  فیملی کورٹ نے 2018 میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا،  تاہم اب دو روز قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے بھی اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کرتے ہوئے میرا کو عتیق الرحمن کی بیوی قرار دے دیا۔

مزیدخبریں