کوٹلی: کوٹلی آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچنے کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں تعلیمی اداروں کو آج سے 9 فروری تک بند رکھا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور برقرار ہے ، آج مزید29افراد وائرس کا شکار ہو کر جان گنوا بیٹھے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار330ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں61 ہزار190کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 ہزار47 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح9.88فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد14 لاکھ36ہزار413 ہو گئی۔
Statistics 2 Feb 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) February 2, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 61,190
Positive Cases: 6047
Positivity %: 9.88%
Deaths :29
Patients on Critical Care: 1559
خیال رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا جس کے تحت ٹیمیں شہریوں کو گھروں تک جا کر ویکسین لگائیں گی تاکہ مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔