ایک ہی شخص کی چھٹی مرتبہ لاٹری نکل آئی

11:03 PM, 2 Feb, 2021

واشنگٹن ، امریکی شہری نے مسلسل چھ بار لاٹری جیت کر دلچسپ ریکارڈقائم کردیا ۔ 

امریکی شہر اڈاہو کے رہائشی برائن موس کی پاکستانی کرنسی کی مالیت کے مطابق چار کروڑ روپے کی لاٹری نکلی ہے ۔ برائن موس کھیلوں کے سامان اور کھانے پینے کی دکان چلاتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے یہ لاٹری کا ٹکٹ کسی لالچ کے لئے نہیں خرید ا تھا میں نے انعامی رقم ایک سکول کی تعمیر کے لئے وقف کی ہے ۔ 

یاد رہے کہ برائن موس کی مسلسل چھ مرتبہ لاٹری نکل چکی ہے جو اپنی طرز کا ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میری اب تک سب  سے بڑی انعامی رقم ہے جس کی مجھے بہت خوشی ہے ۔ 

 

مزیدخبریں