انقرہ :طیب اردگان نے غیر ملکی طاقتوں کو بڑا جھٹکادینے کا اعلان کر دیا ،کابینہ اجلاس کے بعد اپنے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا گزشتہ دونوں آئین اس طرح بنائے گئے کہ ان میں ملکی سیاست کی فوج کی طرف سے نگرانی کے انمٹ اثرات موجود تھے۔
صدر اردوان نے کہا کہ وہ اس موضوع پر اپنی سیاسی جماعت کے قوم پسند اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، ترکی کا موجودہ آئین 1982 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس سے پہلے 1961کا آئین بھی فوج کی طرف سے بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے بعد تیا رکیا گیا تھا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے آئین کی تیاری کا وقت آ گیا ہے۔