سنجے دت کی بیٹی نے صدمات کا مقابلہ کیسے کیا

08:17 PM, 2 Feb, 2021

ممبئی، بھارتی اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالادت نے نجی زندگی میں غموں سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا ۔بھارتی اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالادت سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ۔ 33 سالہ تریشالادت امریکا میں مقیم ہیں اور وہ سنجے دت کی پہلی بیوی اداکارہ ریچادت سے ہیں جن سے سنجے دت نے 1987 میں شادی کی تھی تاہم 1993 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور 3 سال بعد ریچا دماغی ٹیومر کے باعث انتقال کرگئیں۔سنجے دت کی بیٹی تریشالادت کا جولائی 2019 میں اطالوی بوائے فرینڈ ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا جس نے تریشالا کو کافی ذہنی صدمہ پہنچایا اور وہ آج تک اس کو  یاد کرتی ہیں۔

تریشالادت خود بھی ماہر نفسیات ہیں ان کا کہنا تھا کہ  زندگی میں پے درپے صدمات نے ان کی زندگی کو کافی متاثر کیا ہے لیکن انہوں نے اس سے مثبت انداز میں نمٹتے ہوئے طاقت حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو امید ہوتی ہے کہ وہ کسی حادثے، سانحے یا بیماری کے باعث ہونے والے صدمے پر قابو پالیں گے لیکن کچھ لوگ اس کے منفی اثرات کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

 تریشالادت کے مطابق زندگی میں پہنچنے والے صدمات اور حادثات سے آپ قوت بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی زندگی تبدیل کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں