کراچی ،حکومت سندھ نے صوبےسخی لال شہباز قلندر کے مزار سمیت تمام درگاہیں کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ کورونا کے باعث بند مزارات کو کل سے زائرین کے لیے ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔
سخی لال شہباز قلندر کے مزار کی صفائی ستھرائی کا کام کیا جارہا ہے ۔ کل صبح سے قلندر کی نگری سیہون شریف میں ایکبار پھر سے قلندری دھمالیں گونجیں گی ۔
وزیر اوقاف سندھ کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے لعل شھباز قلندر کی مزار کو زائرین کیلئے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
محکمہ اوقاف کے مطابق زائرین کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ مزار قلندر پر واک تھرو سینیٹائیزر گیٹ بھی نصب کیئے جائیں گے جہاں سے زائرین کو گزرنا ہوگا۔قلندر کے مزار پر زائرین کیلئے سماجی فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہوگا جس پر عمل درآمد کیلئے 100 پولیس اہلکار اور 25 لیڈیز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
قلندر کا مزار کھلنے کے بعد کل سے سیہون شریف میں دمادم مست قلندر کی صدائیں بلند ہوجائیں گی اور قلندری دھمال بھی لگائی جائے گی۔
سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کی درگاہوں اور مزارات کو نومبر میں زائرین کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔