کرونا ویکسین لگوانے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،کہیں دیر نہ ہو جائے 

04:19 PM, 2 Feb, 2021

 واشنگٹن: کرونا ویکسین لگوانے کے بعد کچھ ایسے مضر اثرات سامنے آتے ہیں جو عام ہیں اور اس پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں تاہم کچھ سائیڈ ایفیکٹس ایسے بھی ہیں جو نمودار ہوتے ہی فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔

مہلک وائرس کرونا کیخلاف 6 سے زائد ویکسین آچکی ہیں اور ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن کا آغاز بھی ہوگیا ہے تاہم بے حد ضروری ہے کہ ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس سے متعلق بھی معلومات حاصل کرلی جائیں۔ وبائی امراض کے عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خبردار کیا ہے کہ ہر ویکسین کی طرح کرونا ویکسین کے بھی کچھ معمولی مضر اثرات ہوسکتے ہیں جنہیں نظر انداز کردینا چاہیئے۔ 

عام مضر اثرات دو سے تین روز میں خود ختم ہوجاتے ہیں۔ ان میں جوڑوں میں درد، پٹھوں میں کھینچاؤ، سر درد، تھکاوٹ اور بخار شامل ہیں تاہم ایک علامت ایسی بھی ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق وہ خطرناک مضر اثر یا علامت جلد پر خارش، پت اچھلنا یا سوزش ہے یوں کہ یہ علامت عمومی طور پر کسی بھی ویکسین کے لگنے کے بعد ظاہر نہیں ہوتیں۔

 ماہر وبائی امراض فاؤچی کا کہنا ہے کہ جلد پر ان علامات کا مطلب ویکسین میں شامل اجزا سے الرجی ہونا ہوسکتا ہے جو کہ ایک طبی ایمرجنسی ہے اور فوری طور پر متاثر ہونے والے کو اسپتال لے جانا چاہیئے۔

مزیدخبریں