ملک کے چند حصوں میں آج بادل برسیں گے

11:17 AM, 2 Feb, 2021

لاہور : ملک  کے چند حصوں میں آج بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہا ڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں دن کے اوقات میں 18 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ پنجاب کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی وجہ سے شہریوں کا مشکل کا سامنا کرپڑا ۔ 

شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت معمول سے کم سرد رہے گا۔ سردی کی شدت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائیگا۔ 

مری ، نتھیاگلی ، مالم جبہ ، کالام سمیت کئی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے ، جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت انتہائی حد تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں