کراچی: گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت تین سو پچاس روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ تیرہ ہزار تین سو روپے ہو گئی تھی۔
آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ریٹس میں بتایا گیا تھا کہ دس گرام سونے کی قیمت میں دو سو تہتر روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت ستانوے ہزار ایک سو چھتیس ہو گئی۔
اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔