یتیم پاکستانی بچوں کے سعودی عرب کے سکول میں داخلے شروع

10:34 AM, 2 Feb, 2021

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے قائم پرائمری سکول میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے قائم سکول دال علی بن ابی طالب یتیم بچوں کی مفت تعلیم کے لیے فیڈرل بورڈ سے منظور شدہ انگلش میڈیم سکول ہے ۔ 

سعودی عرب کی جانب سے قائم سکول میں مفت تعلیم ، مفت ہاسٹل اور مفت کھانے پینے سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔

اخبار کے مطابق سکول کے پرنسپل کا کہناہے کہ داخلے کے خواہش مند طالبعلم کے لیے ضروری ہے کہ وہ داخلہ ٹیسٹ پاس کرے ۔ 

داخلے کے خواہشمند طالبعلم کی عمر چھ سے 12 سال کے درمیان ہونی چاہیے ، اس ضمن میں ایک بیان حلفی درکار ہوتا ہے ، داخلہ فارم سکول سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ 

طے شدہ طریقہ کار کے تحت طالبعلم کے کاغذات جمع ہونے اور ٹیسٹ ہونے کے بعد جو طلبہ میرٹ پر پورے اترتے ہیں انہیں سعودی عرب ہیڈ آفس سے تصدیق کے بعد فون کرکے بلایا جاتاہے ۔ 

اس وقت دار علی بن ابی طالب میں 200 سے زائد یتیم طلبا و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں