بلوچستان کے علاقے اوتھل میں خوفناک حادثہ، بچوں سمیت 14 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

09:34 AM, 2 Feb, 2021

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کوچ الٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت چودہ مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور الٹ گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں عورتیں اور بچے بھی سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنھہوں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، دو بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم حادثے کا شکار مسافروں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جنھیں کراچی کے ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں