بابر اعظم، انڈین کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

07:43 AM, 2 Feb, 2021

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ وہ اپنی مستقل مزاجی سے شاندار کھیل پیش کر رہے ہیں۔ اب وہ ویرات کوہلی کا کرکٹ کا اہم ریکارڈ بھی توڑنے کے قریب پہچ چکے ہیں۔

ذہن میں رہے کہ کرکٹ ناقدین ویرات کوہلی کو موجودہ دور کا سب سے بڑا بلے باز کا درجہ دیتے ہیں۔ ہر نئے آنے والے نوجوان کیلئے ویرات کوہلی ایک مثال ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی ہمیشہ ویرات کوہلی سے ہی موازنہ کیا جاتا ہے۔ ان کی بیٹنگ کا سٹائل بھی ویرات کوہلی سے ہی مماثلت رکھتا ہے۔ 

بابر اعظم اب تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 77 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔ صرف چھبیس سال کی عمر میں بابر اعظم نے 55 اعشاریہ 93 کی اوسط سے 3580 رنز بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم نے بارہ سنچریاں اور سولہ نصف سنچری بنائی ہیں۔

ایک روزہ میچوں میں بابر اعظم کا سٹرائیک ریٹ ستاسی اعشاریہ نوے ہے۔ بابر اعظم کی یہ کارکردگی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی تو وہ تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈین کپتان ویرات کوہلی نے دو ہزار سترہ میں سب سے تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ویرات کوہلی کا یہ ریکارڈ توڑنے کیلئے بابر اعظم چار ہزار چار سو بیس رنز چاہیں۔ اگر وہ اپنی موجودہ کارکردگی برقرار رکھتے ہیں تو ان کیلئے یہ اعزاز اپنے نام کرنا بہت آسان ہوگا۔

مزیدخبریں