ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر، پی ایس ایل فور میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرینگی

09:48 PM, 2 Feb, 2019

پشاور : پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر رہیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر رہیں گی ۔

ماہرہ خان نے پشاور زلمی کی آفیشل ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ پشاور زلمی کی پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں حمایت کے لیے پر جوش ہیں ۔

پشاور زلمی کی جانب سے گل پنارہ اور اداکارہ ثنا جاوید بھی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پشاور زلمی کو جوائن کریں گی ۔

مزیدخبریں