پشاور : پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر رہیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر رہیں گی ۔
Zalmiiiiiii???????? @PeshawarZalmi https://t.co/Niyr7lCXT4
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 2, 2019
ماہرہ خان نے پشاور زلمی کی آفیشل ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ پشاور زلمی کی پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں حمایت کے لیے پر جوش ہیں ۔
پشاور زلمی کی جانب سے گل پنارہ اور اداکارہ ثنا جاوید بھی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پشاور زلمی کو جوائن کریں گی ۔