لندن : وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی ڈیانا پاکستانی ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس کیلئے وہ پاکستان میں رہنے کیلئے بھی تیار تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے انکشاف کیا ہے کہ برطابوی شہزادی ڈیانا پاکستانی ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس کیلئے وہ برطانیہ چھوڑ کر پاکستان میں رہنے کیلئے تیار تھیں۔
انھوں نے باقاعدہ طور پر پاکستانی ملبوسات بھی پہننے شروع کر دیے تھے ، شاہی خاندان کے دیگر افراد ڈیانا کے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے ۔
شہزادی ڈیانا کے قریبی ساتھیوں کا بھی یہ ہی کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں رہنے کو ترجیح دے رہی تھیں اور مستقبل میں پاکستانی ڈاکٹر کے ساتھ ہی زندگی گزارنا ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔