نیہا کاکڑ نے جیتو پاکستان کے میزبان فہدمصطفیٰ کی نقل اتار کر سب کو حیران کر دیا

05:33 PM, 2 Feb, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار نیہا کاکڑ نے پاکستانی پروگرام جیتو پاکستان کے میزبان فہدمصطفیٰ کی نقل اتار کر سب کو حیران کر دیا ، سوشل میڈیا پر مداحوں نے خوب سراہا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف گلوکار نیہا کاکڑ نے پاکستانی پروگرام جیتو پاکستان کے میزبان فہدمصطفیٰ کی میمکری کر کے سب کو حیران کر دیا ، سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بالی ووڈ سٹار نیہا کاکڑ نے ٹک ٹوک ایپ کی مدد سے پروگرام کے کلپ پر اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں سے خوب داد وصول کی ہے ، کلپ کے اندر نیہا کاکڑ فاحد مصطفیٰ کو مہمان کے طور پر گانا گاتی ہیں اور اس دوران اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتی ہیں جس کو شائقین نے کافی پسند کیا ہے۔

مزیدخبریں