لواحقین کو بتائے بغیر حکومت نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کیا ، مریم نواز شریف

05:17 PM, 2 Feb, 2019

لاہور:‎سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے طبی معائنہ بھی ہو گیا تاہم مریم نواز کے نئے ٹوئٹ نے ایک نیا مسئلہ کھڑا کر دیا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت نے لواحقین کو علم میں لائے بغیر محمد نواز شریف کو اپنی مرضی سے اسپتال داخل کرایا.اسپتال منتقلی کے کچھ دیر بعد مجھے بتایا گیا کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ‎سابق وزیراعظم کے علاج معالجہ اور اب تک کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بارے میں لواحقین کو بے خبر رکھا گیا۔خیال رہے کہ میڈیکل بورڈ نے ناساز طبیعت کے باعث انہیں جیل سے باہر اسپتال میں منتقل  کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ 

یہ بھی یاد  رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

مزیدخبریں