زرداری کا حکومت گرانے کیلئے میڈیا کو کندھے سے کندھا ملانے کا مشورہ

03:58 PM, 2 Feb, 2019

اسلام آباد: سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے حکومت گرانے کیلئے میڈیا کو کندھے سے کندھا ملانے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں اگر آپ ساتھ دیں گے تو آپ کی مشکلیں بھی آسان ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کشمیر اور پاکستان الگ نہیں لیکن مودی سمجھ لے مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا موقف ایک ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کشمیر پر پاکستان کے ہر بچے اور سیاسی جماعت کا ایک ہی موقف ہے۔ بھٹو، محترمہ شہید نے ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کی اور تمام مشکلات ڈکٹیٹروں کے دور میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کشمیر کے مسئلے پر بلاتفریق تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے اور پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر ہے کیونکہ ہم کشمیر اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہو سکتا۔

سابق صدر نے کہا اس وقت کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے اور معصوم لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے جو آزادی کیلئے جہد و جہد کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں