ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کا نام سنتے ہی امیرانہ طرز زندگی کا تصور ذہن میں فورا آتا ہے لیکن سارہ علی خان نے بالی ووڈ کی اس روایت کو بر قرار رکھنے کے بجائے سستا ترین سوٹ زیب تن کرکے نئی روایت کی راہ ہموار کردی۔
اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں کفایت شعار ہوں اور عام طور پر مہنگے و جدید فیشن کے بجائے سستے لباس خریدنا پسند کرتی ہوں۔
سارہ کی کفایت شعاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے جس لباس کو پہن کر شو میں شرکت کی وہ مشہور برطانوی فیشن ڈیزائنر کا ہے جس کی حالیہ قیمت اُن کی ویب سائٹ کے حساب سے 643 روپے ہے۔
خیال رہے کہ فلم ’کیدر ناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان فلم سمبا میں بھی بہترین اداکاری کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سارہ کو معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم ’قلی نمبر ون‘ کے سیکوئل میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔