ممبئی :بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میرے سیٹ پر کسی کو بھی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا ایک انٹرویومیں کہناتھاکہ میں فلموں میں کام کر رہا ہوں یا فلمیں بنا رہا ہوں ہم خواتین کے ساتھ اچھے برتاؤ سے متعلق بالکل واضح ہیں اور خواتین کو برابری کا درجہ دینے کی ضرورت ہے،یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ آپ کے پاس لڑکے اور لڑکیاں اکھٹے کام کرتے ہیں جب آپ تخلیق کی بات کرتے ہیں تو اس پر دونوں کے درمیان فرق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر کبھی نہیں دیکھا کہ میرے سیٹ پر کسی نے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی ہمت کی ہواور میں اس پر بالکل واضح ہوں۔