ڈیوس کپ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کیخلاف فتح

11:00 PM, 2 Feb, 2018

اسلام آباد : ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ون ٹائی کے پہلے روز پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف ابتدائی دونوں سنگلز جیت لیے۔
اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں ایونٹ کے پہلے سنگلز میں اعصام الحق نے جنوبی کورین کھلاڑی سونوو کے خلاف پہلا سیٹ 3-6 کے اسکور سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں مہمان کھلاڑی کامیاب رہے۔
فیصلہ کن سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں اعصام نے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی۔دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے شن چنگ ہانگ کو بھی تین سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرایا۔میچ میں ا±ن کی کامیابی کا اسکور 6-4 ، 5-7 اور 5-7 رہا۔

مزیدخبریں