جودھ پور: بالی ووڈ کی متنازع فلم ”پدماوت“ نے 2 ہفتوں کامیابی کیساتھ ناقدین کے منہ بند کر دیے۔تاہم ہندو¿ انتہاپسند اب بھی اس کوشش میں ہیں کہ فلم کی ریلیز روک دی جائے اور اس حوالے سے جودھ پور ہائی کورٹ کے ججوں نے فلم کمرہ عدالت میں دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے خصوصی اسکریننگ کے انتظامات کی ہدایت بھی کردی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جودھ پور ہائی کورٹ کے ججز نے ’پدماوت‘ کو کمرہ عدالت میں ہی دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے خصوصی اسکریننگ کے انتظامات کی ہدایت بھی کردی گئی ہے جب کہ جودھ پور ہائی کورٹ کے جج 9 فروری کو یہ فلم دیکھیں گے۔
واضح رہے 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوت‘ اب تک 160 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں جب کہ فلم میں رنویر سنگھ کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے جنہوں نے فلم میں علاو¿الدین خلجی کا کردار ادا کیا ہے۔