حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دبانے کیلئے مجھے گرفتار کیا:حافظ سعید

حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دبانے کیلئے مجھے گرفتار کیا:حافظ سعید
کیپشن: jamait ul dawat hafiz saeed جماعت الدعوۃ حافظ سعید

لاہور:جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے مجھے اس لیے گرفتار کیا تھا تاکہ مسئلہ کشمیر کو دبایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ حکومت پاکستان نے مجھے اس لیے گرفتار کیا تھا تاکہ مسئلہ کشمیر کو دبایا جا سکے ۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مودی حکومت نے نہیں بلکہ حکومت پاکستان نے دبانے کی کوشش کی ہے ، میں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق اور ان کی آزادی کی بات کی ہے۔

حافظ سعید نے کہا کہ گزشتہ برس جب میں نے 2017 کو کشمیر کا سال قرار دینے کی آواز اٹھائی تو اس وقت مجھے پاکستان اور کشمیری رہنمائوں کو جموں کشمیر میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

سربراہ جماعت الدعوۃ نے اس سے قبل الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی حکومت نے امریکہ اور بھارت کے دبائو میں مجھے گرفتار کیا تھا لیکن اب انھوں نے اس کا ذمہ دار پاکستانی حکومت کو قرار دیا ہے۔