انڈیا میں فیس بک فرینڈ نے فلم کے بہانے لڑکی کا ریپ کردیا

09:36 PM, 2 Feb, 2018


نئی دہلی:بھارتی ریاست تلنگانہ میں فیس بک فرینڈ نے اپنی دوست کو فلم پدماوت دیکھنے کے بعد سینما ہال کے باہر ہی ریپ کا نشانہ بنا دیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق 19 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے کی شناخت 23 سالہ بھکشا پتی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس انسپکٹر ایم ماتیا کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد ہی ملزم نے لڑکی کو سینما ہال کے باہر ایک مقام پر ریپ کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے نے لڑکی سے شادی کا جھوٹا وعدہ بھی کیا تھا۔


پولیس نے انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 376 کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں