دنیا کا موٹا ترین بچہ پائوں پر چلنے کے قابل ہو گیا

09:03 PM, 2 Feb, 2018


جکارتہ:انڈونیشیا میں دنیا کے موٹے ترین بچّے کے طور پر پہچانا جانے والا 12 سالہ آریا برمانا آخر کار اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل ہو گیا۔ اس کا وزن 195 کلو گرام ہے۔


تفصیلات کے مطابق دو برس قبل دس سال کی عمر میں برمانا کا وزن 121 کلو گرام کے قریب تھا۔ وہ خود سے چلنے اور نارمل انداز سے زندگی گزارنے پر قدرت نہیں رکھتا تھا۔غذائی ماہرین کی مدد اور معدے کے آپریشن کے ذریعے بڑی حد تک وزن کم کرنے کے بعد برمانا بہت سے کام کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ وہ اب اسکول جانے اور ٹینس بال کھیلنے کی قدرت رکھتا ہے۔ برمانا کی ماں رقیہ سومانتری (37 سالہ) اور باپ آدی سومانتری (47 سالہ) اپنے بیٹے کی زندگی میں آنے والی اس مثبت تبدیلی پر بے حد مسرور ہیں۔


انڈونیشی بچّے کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ وہ کھانے اور سونے کے سوا کوئی سرگرمی انجام نہیں دیتا تھا۔ چلنے سے قاصر ہو جانے پر برمانا نے اسکول جانا بھی چھوڑ دیا تھا تاہم اب وہ پھر سے اپنے اسکول لوٹ گیا ہے۔

مزیدخبریں