مصر میں بیوٹیشن نے دلہن کا چہرہ جلا دیا ٗ قانونی کارروائی کا شکار

08:32 PM, 2 Feb, 2018


قاہرہ:مصر کے شہر دمنہور کے ایک بینک میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کرنے والی 33 سالہ ولاء نے اپنی شادی سے ایک ہفتے قبل 11 جنوری کو ایک بیوٹی پارلر کا رخ کیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ولاء نے بیوٹی پارلر کی انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنے چہرے سے سیاہ دھبّوں کا خاتمہ چاہتی ہے جس پر اسے لیزر کے ذریعے علاج کے واسطے ایک مشہور خاتون ڈاکٹر کے حوالے کر دیا گیا۔ تاہم بدقسمتی سے ولاء جب بیوٹی پارلر سے باہر آئی تو اس کا چہرہ جلا ہوا اور مسخ ہو چکا تھا۔


ولاء کے وکیل عصام مہنّا نے بتایا کہ ان کی مؤکلہ سیاہ دھبوں کے علاج کے لیے مشہور و معروف مرکز گئی۔ لیزر کارروائی کے دوران ولاء کو چہرے پر شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم خاتون ڈاکٹر نے اسے معمول کی بات قرار دے کر مطمئن کر دیا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ یہ محض سوزش ہے جو جلد کی کریمیں لگانے سے ختم ہو جائے گی۔ولاء کے وکیل کے مطابق مذکورہ بیوٹی سینٹر کے خلاف استغاثہ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں