سری نگر : قدرت نے بھی بھارتی فوج پر قہر ڈھا دیا ، جموں کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے تین فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری نگر میں قدرت نے بھی بھارتی فوجیوں پر قہر ڈھا دیا ، برفانی تودہ گرنے سے بھارت کے تین فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہیں ۔
میڈیا کے مطابق 6.2 کے زلزلے کے بعد بھارتی فوج کو چوبیس گھنٹے قبل ہی برفانی طوفان سے خبردار کر دیا گیا تھا لیکن اس سلسلے میں احتیاط سے کام نہیں لیا گیا۔
گزشتہ ماہ بھی کپواڑہ میں بھارتی ٹرک برفانی طوفان میں پھنس گیا تھا جس میں گیارہ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔