پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ، پشاور کا جلسہ تاریخی ہوگا:امیر مقام

07:30 PM, 2 Feb, 2018

پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ چار فروری کو پشاور کا جلسہ تاریخی ہوگا ، جلسے کے لیے پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام  نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا چار فروری کو ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔

امیر مقام نے کہا کہ جلسے میں پچاس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی ، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی ۔

انھوں نے کہا کہ جلسے میں لیگی کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں