کراچی: تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا کہ سندھ کی پولیس سے تو بچہ بھی نہیں ڈرتا ، عام آدمی کا خون سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار آج تک لاپتہ ہیں ، پتا نہیں کہاں چھپ گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل ہوتے ہیں ، نقیب اللہ کو قتل کیا گیا ، سندھ پولیس کے سامنے عام آدمی کا خون سستا ہو گیا ہے۔
عائشہ گلا لئی نے کہا کہ رینجرز نے کراچی کو پر امن بنایا ، سندھ کی پولیس انتہائی کمزور سمجھی جاتی ہے ، ان سے بچہ بھی نہیں ڈرتا ہے۔