کراچی : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ توہین عدالت کی سزا تو ہے لیکن توہین دستور کی سزا کوئی نہیں ، وکلا کے کردار کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، ججز کی بحالی میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ وکلا کے کردار کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، کہا جاتا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے برابر ہے ، عدلیہ بحال ہوگئی لیکن لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے ، اب عدل کی بحالی کیلئے تحریک چلائیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ آج وزیراعظم کا عہدہ معذول ہو چکا ہے ۔