اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اورسعودی حکام کی اہم ملاقات ہوئی ہے،نوازشریف اور مریم نوازکوقانون اور آئین کےمطابق سزاہوگی،حکمران سیاسی طور پر مریں گے،ان کی سیاست کا تابوت نکلے گا۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ سرکس کے باہر آوازیں لگانے والوں کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں،طلال چودھری کے والد نے کسٹمزکا مال ہڑپ کیا ہے،یہ نوازشریف کے وہ اہلکار ہیں جو پہلے لاٹھیاں لیکرنکلتے ہیں۔
شیخ رشیدنے اپنے دعوے میں مزید کہا کہ یہ 30مارچ سے پہلے عدلیہ سے لڑائی کریں گے اوراب ان کو سزااور سیاسی انجام سے کوئی نہیں بچا سکتا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو توہین عدالت میں نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔