سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی

12:22 PM, 2 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے 10 جولائی کو 5 درخواست گزاروں کو 100،100 کنال زمین کی نمبرداری دینے کا حکم دیا تھا جس پر ڈی سی وہاڑی نے درخواست گزاروں کو زمین کی نمبرداری دینے سے انکار کردیا تھا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔

مزیدخبریں