’’نیوز تازہ ترین‘‘
کراچی:توہین عدالت میں سزا پانے والے نہال ہاشمی کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی اور ان کو دل کی تکلیف کے باعث جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سیاستدانوں کی پرانی روش،جیل جاتے ہی نہال ہاشمی کی طبیعت ناساز، اڈیالہ جیل میں سابق لیگی رہنما کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لیگی رہنما کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید ، 50ہزار جرمانہ اور5سال کیلئے نااہلی کی سز ا ہوئی تھی۔