شیخ رشید کا اپنڈکس آپریشن کے بعد سری پائے کا تگڑا ناشتہ

11:14 AM, 2 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پھر عوامی رنگ میں رنگ گئے،اپنڈکس آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے پر شیخ رشید نے ریڑھی والے کے پاس سری پائے کاتگڑا ناشتہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں ریڑھی والے کے پاس بیٹھ کر سری پائے کا ناشتہ کیا اورلوگوں سے ملاقات اور گپ شپ بھی کی۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کا گزشتہ ماہ اپنڈکس کا آپریشن ہوا تھا جبکہ اس سے قبل بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی ناشتہ کرتے اور دوران جلسہ کھانا کھانے کی متعدد مرتبہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں