ریاض : سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحمان السعود انتقا ل کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کے انتہائی اہم رکن کی وفات کی خبر سعودی رائل کورٹ نے جاری کی ہے۔ شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحمان السعود کا انتقال جمعرات کو ہوا تھا۔
رائل کورٹ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر ان کے انتقا ل کی خبر دی اور شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحمان السعود کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد سعودی دار لحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائیگی ۔