احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس سماعت،نواز شریف پیش نہ ہوئے

احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس سماعت،نواز شریف پیش نہ ہوئے

اسلام آباد: احتساب عدالت میں نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت شروع ہو گئی جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ نواز شریف کراچی میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے،کیپٹن صفدر آ رہے ہیں کچھ دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے۔

احتساب عدالت میں دو گواہوں کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرنے کیلئے نیب کی درخواست پر بحث جاری ہے اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی دلائل دے رہے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گواہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان نہیں آنا چاہتے،قانونی طور پر بھی گواہوں کا بیان قلمبند کرانے کیلئے پاکستان آنا ضروری نہیں جبکہ گواہ برطانوی شہری ہیں، پاکستان لانے میں تاخیر ہوسکتی اور اس پر خرچ بھی اٹھانا پڑیگا۔