مریم نواز نے سپریم کورٹ سے سزا پانے والے نہال ہاشمی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پروفائل پر لگا دی

09:41 AM, 2 Feb, 2018

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنی پروفائل  تصویر کی جگہ  سپریم کورٹ سے سزا پانے والےمسلم لیگ (ن) کے رہنماءنہال ہاشمی کی تصویرلگا دی ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے توہین عدالت کے الزام میں قید کی سزا بھگتنے والے لیگی رہنماءنہال ہاشمی کی تصویر اپنی پروفائل پکچر لگا دی ہے۔ مریم نواز نے اس تصویر کے ساتھ NewProfilePic کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے تصویر بدلنے کی ہی دیر تھی کہ ٹوئٹر صارفین بھی میدان میں آگئے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل بھی قرار دئیے گئے تھے۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ لے گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیاتھا۔

مزیدخبریں