ہریتھک روشن فلم ’کابل‘ کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے

: فلم ’کابل‘ کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن اور ان کے والد راکیش روشن کافی خوش ہیں

10:29 PM, 2 Feb, 2017

ممبئی: فلم ’کابل‘ کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن اور ان کے والد راکیش روشن کافی خوش ہیں۔بھارتی سپر اسٹار ہریتھک روشن کی فلم ’کابل‘ گزشتہ روز پاکستان بھر میں ریلیز کردی گئی ہے جس پر بھارتی ہدایت کار راکیش روشن اور ان کے بیٹے ہریتھک روشن کافی خوش ہیں۔ بھارتی ہدایت کار راکیش روشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی سینما مالکان کو فلم ’کابل‘ اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے سنسر بورڈ سے صرف کابل کو ہی کلئیر کرایا۔

راکیش روشن نے کہا کہ انہیں پاکستان سے فلم کے ڈسٹری بیوٹر نے بتایا کہ سینما مالکان کو فلم ’کابل‘ پسند آئی اور فلم کو سنسر بورڈ سے کلئیر بھی کرایا لیا گیا ہے، جس کے بعد اسے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب ہریتھک روشن بھی فلم ’کابل‘ کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ’کابل‘ کراچی میں ریلیز ہوچکی ہے، بھارت میں فلم کو بہت پیار ملا اور مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان میں بھی فلم کو بھارت جتنی ہی پزیرائی ملے گا۔

مزیدخبریں